Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچیوں کا لاپتا ہونا بڑا سوالیہ نشان ہے‘ جسٹس شوکت عزیز

اسلام آباد:  عدالت عالیہ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچیوں کے لاپتا ہونے کے واقعات سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 بچیوں سمیعہ اور ادیبہ کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ اسلامی ریاست میں ایسے واقعات میں میں سوچتا ہوں کہ اپنے رب کو کیا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بچیوں والے ہیں، اللہ نہ کرے کسی کی بچی کے ساتھ ایسا ہو۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس صدیقی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے درخواست کی تھی لیکن کچھ نہیں ہوسکا جس پرڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ تھوڑا مزید وقت دے دیں جلد ڈھونڈ لیں گے اورڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ ایک شخص کا سراغ ملا ہے جلد پتا لگا لیں گے ۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ اورڈی جی ایف آئی اے کوفوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کالا باغ ڈیم پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ہے‘ اسفندیار
 

شیئر: