کراچی: ورلڈ بینک کے وفد نے میئر کراچی وسیم اختر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے 8 رکنی وفد نے ڈائریکٹر ایلنگون کی زیر سربراہی میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی خواہش ہے کہ کراچی میں جلد بہتری آئے۔میئر کراچی وسیم اختر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ہر شخص اور ادارے سے تعاون کے لیے تیار ہے جو اس شہر کی بہتری چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتر تعاون کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو بین الاقوامی شہر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے ۔