اوپو کمپنی کا 10 جی بی والا اسمارٹ فون
چینی کمپنی اوپو جلد نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ فون کمپنی کے فائنڈ ایکس اسمارٹ فون کا نیا ورژن ہوگا اور اس میں خصوصی طور پر 10 جی بی ریم شامل کیا جائے گا۔ یعنی یہ دوہرے ہندسے پر مشتمل ریم والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا۔اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر 256 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کمپنی کا فائنڈ ایکس اسمارٹ فون دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین دی گئی ہے اور یہ حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے۔ کمپنی فون کے نئے ورژن کو کب متعارف کرائے گی اس کے بارے میں کوئی حتمی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔