Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون کی اسکرین سے خراش دور کرنے کا طریقہ

اسمارٹ فون کی اسکرین پر خراش آجانا معمولی بات ہے لیکن خراش والی اسکرین کو تبدیل کروانا کافی مہنگا پڑتا ہے۔ ہم اپنے ارد گرد موجود چند گھریلو چیزوں سے بھی خراشوں کو کس حد تک دور کرسکتے ہیں۔ اسمارٹ فون کی اسکرین پر موجود معمولی خراش دور کرنے کے لئے ٹوتھ پیسٹ کو نرم کپڑے پر لگائیں اور اسے اسکرین پر آہستہ سے رگڑیں البتہ خیال رہے کہ ٹوتھ پیسٹ اصل ہو اور جیل سے بنا ہوا نہ ہو۔ بیکنگ سوڈا یا بے بی پاؤڈر کا پانی میں گاڑھا پیسٹ بنا کر اسے اسکرین پر رگڑنے سے بھی خراش کو دور کیا جاسکتا ہے۔ویجیٹیبل آئل کے چھوٹے سے قطرے کو استعمال کرتے ہوئے بھی اسکرین پر سے خراشوں کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ گاڑیوں کے شیشے سے خراش دور کرنے والی کریمیں بھی اسمارٹ فون کی اسکرین کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ فون کی پشت سے خراش دور کرنا چاہتے ہیں تو ریگ مال بھی ایک اچھا آپشن ہے البتہ یہ ریگ مال کا کھردرا نہ ہو اور اسے نرمی استعمال کیا جائے۔
 

شیئر: