Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

  لاہور:آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی دو دن کے دورے پر لاہور پہنچ گئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹرافی کے ساتھ ڈبل ڈیکر بس کی کھلی چھت پرشہرکا چکر لگایا۔ سونے اور چاندی سے بنی گیارہ کلو وزنی ٹرافی لاہور پہنچی تو آئی سی سی مارکیٹنگ شعبے کے شمریز شیٹھی اس ٹرافی کے ساتھ تھے۔ محمد عرفان قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر ٹرافی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔فوٹو سیشن کے بعد ڈھول کی تھاپ پر محمد عرفان ٹرافی لے کر لاہور شہر کے دورے کے لئے ایک خصوصی طور پر فراہم کردہ بس پر سوار ہوکر گلبرگ، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ،واپڈا ہاوس، اسمبلی ہال، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ سے ہوتے ہوئے ٹرافی سمیت واپس اسٹیڈیم پہنچے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، شوکت خانم اسپتال ا ور پھرواہگہ بارڈرلے جایا جائے گا۔ اس کے بعد یہ ٹرافی اسلام آباد روانہ ہوجائے گی اوردوسرے مرحلے میں 5 اور6 اکتوبرکو اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہے گی ۔ آخر میں 7 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔ یاد رہے کہ یہ ٹرافی 27 اگست کو آئی سی سی اکیڈمی دبئی سے اپنے عالمی سفر پر روانہ ہوئی تھی، اسے 21 ملکوں اور60 شہروں کا سفر مکمل کرکے 19 فروری کو انگلینڈ پہنچنا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پہلی مرتبہ ان ممالک کا دورہ بھی کرے گی جو ورلڈ کپ میں شریک نہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: