گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے بدھ کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردر ایاز صادق کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
گورنر ریاض سے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی ملاقاتNode ID: 888645
سپیکر قومی اسمبلی نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔
قبل ازیں سپیکر ایاز صادق نے گورنرریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، مجلس شوری کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ سے ملاقاتیں کیں۔
سپیکر ایاز صادق نے ملاقاتوں میں مملکت میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مابین تاریخی و برادرانہ تعلقات کا ذکرکیا، اسے عالم اسلام میں یکجہتی اور استحکام کے لیے مملکت کے قائدانہ کردار کو اہم قرار دیا۔