پاکستان نے پریکٹس میچ میں فرنٹ لائن بولر چھپائے رکھے
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
دبئی :آسٹریلیا کے نائب کپتان جوش ہیزل ووڈنے کہا ہے کہ پریکٹس میچ میں پاکستان اے کے خلاف اچھی بیٹنگ اور بولنگ کارکردگی نے ہمارے حوصلے بڑھا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں فرنٹ لائن اسپنر شامل نہیں تھا اور یوں محسوس ہوتا ہے انہیں ہم سے چھپانے کی کوشش کی گئی تاہم یہ دفاعی حکمت عملی ہم ناکام بنائیں گے۔ نائب کپتان جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے پہلے ہی میزبان ٹیم خوفزدہ ہے اورہمارے خلاف پریکٹس میچ میں ایک بھی اسپیشلسٹ اسپنر نہ کھلاکر اس کا ثبوت دیا ہے، انھوں نے اپنے فرنٹ لائن بولرز ہم سے چھپاکر رکھے، اگر ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اپنے بہترین اسپنرز استعمال کرکے ہمیں 2 مرتبہ آوٹ کرنے کی کوشش کرتا تاکہ ہمارے بیٹسمینوں کے ذہنوں میں اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے شکوک پیدا ہوتے۔ نائب کپتان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میزبان نے اپنا اسپن آپشن ظاہر نہ کرکے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ہے مگر ہمیں اسکی پروا نہیں کیونکہ ہم نیٹس میں بہت سے اسپنرز کا سامنا کرچکے ہیں، ہم نے ہندسے اسپنرز بلوائے ہیں جو ہمیں اسپنر کا سامنا کرنے کی تیاری میں بھرپور مدد فراہم کررہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں