Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے دوسرے دن دلہن فرار

شملہ۔۔۔۔۔کہتے ہیں کہ جوڑیاں تو اوپر سے بنتی ہیں لیکن ان دنوں فرضی جوڑیاں بناکر پیسے اینٹھنے والا گروہ سر گرم ہے۔ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے رہنے والے شخص کی 24ستمبر کو شادی ہوئی اور 26ستمبر کو دلہن فرار ہوگئی۔ متاثرہ شوہر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ شادیاں کرانے والے گروہ نے دلہن کو بھگانے میں کردار ادا کیا۔ سریش نےشادی کے عوض  ایک خاتون کو 50 ہزار روپئے دیئے تھے۔اطلاع کے مطابق بلدھاڑہ تحصیل کے سمیلا گاؤں کا رہنے والا  سریش کمار پہلی شادی ٹوٹ جانے کے بعد طویل عرصے سےتنہا رہ رہا تھا۔اس کی بہن سنیتااپنے  بھائی کیلئےدلہن تلاش کر رہی تھی کہ اس کی ملاقات شادیاں کرانے والی خاتون سے ہوئی اور بھائی کی شادی کیلئے اچھی سی لڑکی دیکھنے کی بات کہی۔ خاتون نے سنیتا سے شادی کروانے کے عوض 60 ہزار روپئے طلب کئے اور بہو کی کزن سے شادی کروانے کی حامی بھرلی۔ اس بات کی سنیتا سے آڈیو ریکارڈنگ لی جو اس نے میڈیا پرجاری کردی۔ 24 ستمبر کو ایس ڈی ایم گھمارویں کے پروگرام میں 22سالہ لڑکی سے شادی کرادی گئی۔ 26 ستمبر کو شادی کرانے والی خاتون نے دولہا دلہن کو شاپنگ کے بہانے سرکا گھاٹ بلایا جہاں شاپنگ کے دوران واش روم جانے کا بہانا بناکر دلہن فرار ہو گئی۔متاثرہ شوہر نے پولیس سے دلہن اور شادی کرانے والے گروہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی:20کروڑ کی عنبر اسمگلنگ کرنیوالا گروہ گرفتار

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: