Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات‘ نگراں جج کا تقرر

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سانحہ 12 مئی کی نئے سرے سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کے نگراں جج کا تقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ کے جج جسٹس صلاح الدین پنہور کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کا نگراں جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی ہر 15 روز بعد نگارں جج کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی آگاہ کرے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 28 ستمبر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ ہیں۔ جے آئی ٹی کے تحت تحقیقات میں یہ امور بھی شامل ہیں کہ سانحہ 12 مئی کس کے حکم پر ہوا؟ واقعے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟، اس سانحے کے مقدمات داخل دفتر کیوں اور کس وجہ سے ہوئے ؟ ۔
واضح رہے کہ عدالت عالیہ سندھ نے 11 ستمبر کو سانحہ 12 مئی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سرکاری رہایش گاہوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

شیئر: