Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری رہایش گاہوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے کراچی میں سرکاری رہایش گاہوں کو غیر قابضین سے خالی کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں 4 ہزار سے زیادہ سرکاری رہایش گاہوں پر غیر قانونی قبضہ ہے اس حوالے سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے 4 ہزار 268 گھروں پر لوگ قابض ہیں اور ان رہایش گاہوں پر تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے واجب الادا ہیںاور سیکورٹی یا پولیس و رینجرز کی مدد کے بغیر یہ جگہیں خالی نہیں کرائی جاسکتیں۔
سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز غیر قانونی گھروں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے اسٹیٹ آفس کو سیکورٹی فراہم کریں۔ سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کروا کر پیش رفت رپورٹ دی جائے اور اے جی پی آر قابضین کی پنشن اور تنخواہوں سے مکانوں کے کرایے کی مد میں واجبات وصول کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -برطانیہ اسحاق ڈار کو حوالے کرے گا؟

شیئر: