Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام شعبوں میں آگے بڑھنا مدارس کے طلبہ کا حق ہے‘ عمران خان

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ہر شعبے میں آگے بڑھنا مدارس کے طلبا کا حق ہے جسے چھینا نہیں جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علما کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مدارس کی خدمات کو نظر انداز کرنا زیادتی اور انہیں دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہوگی۔
وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک میں 3 مختلف نظام تعلیم کی موجودگی قوم کی تقسیم کا باعث رہی ہے۔ ایک قوم کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تفریق کاخاتمہ اور مدرسے کے بچے کو اوپر لانا ہے۔ مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - -سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات‘ نگراں جج کا تقرر

شیئر: