Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ اسٹیٹس میں بھی اشتہارات‎

واٹس ایپ کی دیگر اپلیکیشن کی نسبت سب سے بہترین بات یہی تھی کہ اس میں اشتہارات شامل نہیں ہوتے لیکن اب فیس بک کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی اپنی ذیلی اپلیکشن واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات کو شامل کرنے جارہی ہے۔ اس سے پہلے فیس بک نے میسنجر کی اسٹوری فیچر میں بھی اشتہارات کو شامل کیا ہے۔ واٹس ایپ کے شریک بانی کا کہنا ہے کہ فیس بک نے اس اپلیکیشن کو خریدنے کے فوراً بعد سے ہی اس میں اشتہارات چلانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی ۔ فیس بک کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ اسٹیٹس کے اشتہارات کا فارمیٹ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا انسٹاگرام اسٹوریز میں دکھائے جانے والے اشتہارات کا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ بزنس اپلیکیشن کے ذریعے بھی کمپنی آمدنی کا سلسلہ شروع کر چکی ہے جس کے تحت مختلف کاروباری اداروں سے مخصوص فیچرز کے لیے فیس لی جا رہی ہے۔
 

شیئر: