قرآن پاک کا منفرد نسخہ تیار کرنے کا اعزاز پاکستانی خاتون کے نام
قرآن پاک کا منفرد نسخہ تیار کرنے کا اعزاز پاکستانی خاتون کے نام
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
مدینہ منورہ - - - - پنجاب پاکستان کی خاتون نسیم اختر نے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا قرآن پاک کا منفرد نسخہ مدینہ منورہ کو تحفے کے طور پر پیش کر دیا۔ یہ قرآن پاک کا ایسا نسخہ ہے جسے نہ تو قلم سے لکھا گیا ہے نہ اس کی تیاری میں روشنائی استعمال ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی اور تحریری مادہ استعمال کی گئی ہے۔ قرآن پاک کا یہ کامل نسخہ پاکستان کی نسیم اختر نے 35برس میں تیار کیا۔ انہوں نے 1987ء میں کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے آیات لکھنا شروع کیا تھا او ر2018ء میں اسے مکمل کیا۔ انہوں نے قرآن پاک کا ایک ایک حرف باوضو رہ کر رات کے پچھلے پہر میں تیار کیا۔ انہوں نے حج کے موقع پر قرآن پاک کا یہ نسخہ مدینہ منورہ کے القرآن الکریم عجائب گھر کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔ ذمہ داران نے گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لے کر اسے عجائب گھر میں پیش کر دیا۔قریب سے دیکھنے پر ہی پتہ چلتا ہے کہ قرآن کریم ہاتھ سے نہیں بلکہ کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔