Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن بینکاری ، جعلسازی کے واقعات کے بعد لوگ محتاط ہوگئے

لندن .... بے اعتباری اور دھوکہ دہی کے واقعات کے بارے میں آن لائن سسٹم ایک عرصے سے ہدف تنقید بنا رہا ہے۔ اب اس حوالے سے جو اعدادو شمار جاری ہوئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ آن لائن لین دین یا خرید و فروخت میں دھوکہ دہی کے کئی واقعات پیہم پیش آئے جس کے بعد اس نظام پر سے لوگوں کا اعتبار اٹھنے لگا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 90فیصد افراد اب یہ چاہتے ہیں کہ وہ سارا لین دین اور خرید و فروخت نقد شکل میں کریں اور یہی ان کے لئے قابل بھروسہ چیز ہے۔ لوگوں سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو 23فیصد افراد نے بتایا کہ اکثر آن لائن خریداری میں انہیں دھوکہ ہوا ہے۔ جن لوگوں کو پیسے بھیجے گئے انہوں نے فریب کیا ۔ جن لوگوں نے بقایا جات واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی وہ اپنے وعدے پر قائم نہیں رہے او ر اس طرح انہیں نقصان پر نقصانات ہوتے رہے۔ یہ سروے رپورٹ محکمہ ڈاک نے تیار کی ہے۔53فیصد افراد کہتے ہیں کہ اب جو بھی ہوجائے وہ صرف نقد لین دین پر اعتبار کریں گے۔

شیئر: