Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفظ قرآن میں اول آنے پر حافظ عبداللہ عثمانی کیلئے تحائف و انعامات

الحجازآرگنائز کی مبارکباد ، قرآن سے معمور سینہ لغویات سے پاک ہوتا ہے ، عثمان بن یسلم بن محفوظ 
جدہ ( امین انصاری ) حافظ عبداللہ بن عبدالمتین عثمانی جنہوں نے "جمعیت خیرکم تحفیظ القرآن " کے مقابلہ تحفیظ القرآن میں اول انعام حاصل کیا ۔ کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کی جانب سے جہاں انہیں دلی مبارکباد دی جارہی ہے وہیں بعض تنظیموں کی جانب سے تحائف اور انعامات دیئے جارہے ہیں ۔ حافظ عبداللہ نے مختلف ممالک کے ایک ہزار حفاظ میں اول آکر حیدرآباد دکن اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔ الحجاز آرگنائز ٹورس کے مالک عثمان بن یسلم بن محفوظ نے قرآن کی عظمت اور اسکی سربلندی کو عام کرنے اور دوسرے طلباءکوحفظ قرآن کی طرف راغب کرنے کیلئے حافظ عبداللہ اور ان کے والدین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 2 دن فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور ہوائی جہاز کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ جس کے سینے میں قرآن ہوتا ہے وہ دل دنیا کی لغویات سے پاک ہوتا ہے۔حافظ قرآن جنت میں قرآن پڑھتا جائے گا اور درجات کی بلندی پاتا جائے گا۔حافظ عبداللہ نے کہا کہ میری والدہ کی عین خواہش تھی کہ میں حافظ قرآن بنوں ۔ میرے والد نے میری رہنمائی کی اور میں نے 4 سال میں قرآن حفظ کرلیا ۔ " جمعیت خیرکم تحفیظ القرآن " کے سالانہ مقابلے ہورہے تھے میرا نام مدرسہ کی جانب سے روانہ کیا گیا ۔ میں نے رات دن محنت کی اور اللہ نے مجھے کامیابی سے نوازا ۔ انہوں نے اپنے اساتذ ہ کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سچی محنت اور لگن کو میری کامیابی کا سہرا جاتا ہے ۔ اس موقع پر انہو ںنے کمیونٹی کے تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی پذیرائی کی ۔ 
 

شیئر: