دبئی حکومت نے سرمایہ کاروں کاہمیشہ خیر مقدم کیا ہے، سہیل الزرعونی
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
متحدہ عرب امارات کے قوانین اور حکومت دبئی نے ہمیشہ کاروبار ‘سرمایہ کاروں اور نئی تجاویز کا خیر مقدم اور تعاون کیا ہے۔ نومبر میں ہونے والی نمائش کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار دبئی کے مقامی ہوٹل میں کیا بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی دبئی میں مڈل ایسٹ کی سب سے بڑی نمائش جو کہ نومبر میں منعقد ہوگی کی پریس کانفرنس کے دوران متحدہ عرب امارات کی معروف سماجی شخصیت گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈ ر سہیل الزرعونی نے کیا ۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
27اور28نومبر 2018کو بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کا دبئی میں سب سے بڑی ایکسپو کے انعقاد کا اعلان کرتے ہو ئے منتظمین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ہوگی جس میں سعودی عرب ‘بحرین ‘عمان ‘کویت ‘بنگلہ دیش ‘انڈیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کاروباری ادارے اور شخصیات بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔منتظمین نے اس نمائش کو مڈل ایسٹ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی کی نمائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نمائش کے انعقاد سے مڈل ایسٹ کے کاروباری حلقوں کو مستقبل قریب کی کرنسی کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل ہو گی بلکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم 200سے زائد ممالک کے شہریوں تک اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کے سنہری مواقع بھی میسر ہوںگے۔ نمائش کے آرگنائزرڈ اکٹر عمر فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وہاں پر موجود صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور اس کے بارے میں تفاصیل سے آگاہ کیا۔پریس کانفرنس میں نیپالی شاہی خاندان کی ممبر مسز سنگیتا کار کی ‘وزیر اعظم بنگلہ دیش کے ایڈوائزر عبید الرحمن افتخار طاہر ‘سعد قاضی اور دیگر نے شرکت کی۔آرگنائزر ٹیم کے ارکان راجہ کلیم خان ‘عرفان یوسف ‘حاجی اختر ‘سعید اور مدثرخوشنود نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کو دبئی کے بعد ابوظبی اور پھر مڈل ایسٹ کے دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے گا۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں