Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”زیرو‘ ‘کا ٹریلر شاہ رخ کیلئے تحفہ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان آئندہ ماہ 53برس کے ہو جائیں گے۔ اس موقع پر انہیں ان کی نئی فلم ”زیرو“ کا ٹریلرتحفتاً پیش کیا جائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار آنند ایل رائے نے کہاکہ ”زیرو“ کی عکس بندی انتہائی مشکل تھی لیکن اسے محنت اور لگن کےساتھ ممکن بنا دیا گیا جو کہ ٹو ڈی میں ریلیز کی جائے گی۔ ’ ’زیرو“ میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔یاد رہے کہ فلم کا ٹیزر رواں برس عیدالفطر پر پیش کیا گیا تھا جس میں سلمان خان نے کیمیو ادا کیا ہے جبکہ فلم رواں برس 21 دسمبر کو پیش کی جائےگی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں