واشنگٹن ۔۔۔ امریکی سینیٹ نے ابتدائی مرحلے کی ووٹنگ میں سپریم کورٹ میں بطور جج بریٹ کیواناہ کی تقرری کی توثیق کر دی ۔ ناقدین کے مطابق ابھی تک واضح نہیں کہ امریکی صدر کے نامزد کردہ یہ امیدوار اس اہم عہدے کے لیے سینیٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ری پبلکن پارٹی کے کئی سینیٹرز ابھی تک شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ آیا کیواناہ کو ووٹ دیا جائے۔ جنسی الزامات کا سامنا کرنے والے اس جج کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ میں ان کے خلاف مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔