ماسکو۔۔۔روسی دارالحکومت ماسکو میں مگ29-کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاطیارہ ماسکو کے نواح میں گر کر تباہ ہوا،تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ سکیپ سسٹم کی مدد سے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔فوری طور پر طیارے کے حادثے کی وجوہ معلوم نہیں ہو سکیں ۔ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔روسی فضائیہ کے یہ طیارے 6 عدد جوہری بموں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔