Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی جاپانی کھلونوں نے ’’الو‘‘ کو بھی الو بنادیا

شیبا ، جاپان....  الو ایک عجیب و غریب جانور ہے اور غلط قسم کی باتیں اس سے منسوب کردی گئی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ الو ذہنی اعتبار سے بڑا بیدار مغز قسم کا پرندہ ہے۔  وہ الو بنا رہتا ہے مگر حقیقت میں الو نہیں۔ اسکی ذہانت پر شک کرنا غلط ہوگا۔ کہانی کا دوسر ا رخ اب جاپان میں نظر آنے لگا ہے جہاں ایک الو اپنی تمام تر ذہانت اور عقلمندی کے باوجود الو بن گیا ہے اور وہ کھلونا قسم کے مصنوعی الوئوں کو بھی اپنا ہم جنس یعنی اصلی الو سمجھنے لگا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ یہ ان کے ساتھ کھیلتا کودتا ہے اور اس حوالے سے جو تصاویر جاری ہوئی ہیں اس میں بھی وہ دو کھلونا الوئوں کے درمیان بیحد اطمینان سے بیٹھا نظر آتا ہے۔ واضح ہو کہ الوئوں کی فطرت کو سمجھنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ یہ بظاہر درختوں او رانکی شاخوں وغیرہ پر تقریباً ہر وقت ہی اونگھتے نظر آتے ہیں۔ مگر انکی خطرناک آنکھیں بڑی حد تک کھلی رہتی ہیں۔ الوئوں کی ایک خاصیت یہ ہے کہ بیٹھتے وقت انکے جسم بالکل ساکت رہتے ہیں۔ ان میں کوئی حرکت نظر نہیں آتی اور جو اسے بے جان چیز سمجھ لیتے ہیں وہ ایسے الوئوں کے ہاتھوں بے وقوف بن جاتے ہیں۔ واضح ہو کہ جسمانی طور پر یہ ایک تندرست اور توانا پرندہ ہے۔ بینائی کا یہ حال ہے کہ ہزاروں گز تک وہ دیکھ سکتا ہے اور اس کے باوجود اس کے پٹھے مضبوط اور توانا نظر آتے ہیں۔ایک او رخاصیت قدرت نے الوئوں میں یہ رکھی ہے کہ وہ اچھے  استاد اور دانشور سمجھے جاتے ہیں اور اپنے شاگردو ں کی ’’تعلیم و تربیت‘‘ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -ڈلیوری وین کی ٹکر سے پورشے نہر میں جاگری

شیئر: