پٹنہ۔۔۔۔۔بہار میں بہتر حکمرانی کا دعویٰ کرنے والے نتیش کمار کے دور میں خواتین پرتشدد کے واقعات میں کمی ہوتی نظر نہیں آرہی۔ ضلع سپول کے تروینی گنج کے کستوربا گاندھی ہائی اسکول میں بعض لڑکوں نے طالبات سے چھیڑ خانی کی۔ مخالفت کرنے پر انہیں بری طرح زد و کوب کیا گیا۔ اس واقعہ میں 36 سے زائدطالبات زخمی ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق علاقہ کے لڑکوں کی جانب سے کستوربا گاندھی ہائی اسکول کی دیوار پر نازیباجملے تحریرکرنے پر طالبات نے لڑکوں کی سرزنش کی جس کے بعد ایک درجن سے زائد نوجوانوں کے گروپ نے ہاسٹل میں گھس کرطالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور زخمی طالبات کو اسپتال پہنچایا۔طالبات نے بتایا کہ علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے نازیباحرکتوں اور چھیڑخانی کی شکایات اسکول انتظامیہ سے کی گئیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے نوجوانوں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -راہول کے روڈ شومیں دھماکہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں