Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست کے ساتھ مفرور لڑکی کی درخت سے باندھ کر پٹائی

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے ضلع نوادا میں ایک لڑکی کو صرف اس وجہ سے درخت سے باند ھ کر زدوکوب کیا گیا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ لڑکی کی یہ حرکت گائوں والوں کو ناگوار لگی اور پنچایت بلائی۔پنچایت نے سخت فیصلہ سنایا۔پنچایت کے فیصلے کے بعد لڑکی کی ماں اور بھائی نے لڑکی کو درخت سے باندھ کر سر عام5گھنٹوں تک اتنا زدوکوب کیا کہ وہ بیہوش ہوگئی۔واضح ہو کہ لڑکی گزشتہ دنوں اپنے دوست کے ساتھ فرار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے پڑوس کے گاؤں سے برآمد کیا گیاجس کے بعد پنچایت والوں نے غیر انسانی فرمان جاری کیا۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ پنچایت نے درست فیصلہ سنایا۔رجولی پولیس افسر نے بتایا کہ اس واقعہ کیخلاف ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ رپورٹ موصول ہونے پر کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -خواتین کا تنو شری کیخلاف مظاہرہ، تصاویرنذرآتش
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: