Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاس ویگاس: روسی باکسر کی جیت کے بعد غصے کے باعث شکست

لاس ویگاس:رو س کے یو ایف سی فری اسٹائل باکسنگ اسٹار خبیب نرماگومیدوف نے لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلے میں آئر لینڈ کے کونر میک گریگور کو چوتھے ہی راونڈ میں شکست دے دی، گریگور نے خبیب کے حملوں سے بچنے کی بڑی کوششیں کیں ، اس نے خود کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن ہار مان لی۔ اختتام پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا جب خبیب نے گریگور کو اس کی بدزبانی کا مزہ چکھانے کی ٹھان لی۔ روس کے مسلم باکسر خبیب کا کہنا تھا کہ گریگور نے مجھے اور میرے خاندان کو انتہائی غلیظ گالیاں دی ہیں کا بدلہ میں لے کر رہوں گا۔اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد روسی باکسر خبیب کو نہ صرف سزا ہوسکتی ہے بلکہ ان کا ٹائٹل بھی چھینا جاسکتا ہے۔ ٹی وی پر دیکھنے والوں اور سامنے بیٹھے شائقین نے بعد میں بتایا کہ تیسرے راونڈ میں ہی دونوں باکسروں میں تلخ کلامی ہوئی تھی اور خبیب کا غصہ عروج پر تھا، فائٹ ختم ہوتے ہی خبیب غصے کی حالت میں میگ گریکور کے امریکی ساتھی پر چڑھ دوڑے ۔ انہیں فائٹ جیتنے پر ڈیڑھ ملین پونڈ انعام ملنے و الا تھا لیکن نیواڈا کے اسٹیٹ کمیشن نے یہ رقم روک لی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں لائٹ ویٹ کے ٹائٹل سے بھی محروم اور بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے حتیٰ کہ آئندہ ان پر کسی فائٹ کیلئے پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ وہ اپنے امریکی گرین کارڈ سے بھی محروم کئے جاسکتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: