Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان2سال بعدباکسنگ رنگ میں

لیورپول:برطانیہ کے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان 2سال بعد ایک مرتبہ پھر مقابلے کیلئے رنگ میں اتریں گے۔ لاس ویگاس میں2سال پہلے میکسیکن باکسر کینیلو الواریز کے ایک ہی پنچ نے عامر خان کو اس طرح ناک آوٹ کیا تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے لیکن اولمپک ہیرو اور 2مرتبہ کے ورلڈ چیمپیئن واپسی میں کامیاب رہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ 5سال بعد اپنے ملک میں ہونے اس مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ مقابلے سے قبل روایتی پریس کانفرنس اور وزن کئے جانے کے دوران عامر خان اور ان کے کسی حد تک غیر معروف کینیڈین حریف فل لو گریکو نے اپنی اپنی کامیابی کے عزم کو دہرایا۔ گریکو نے کہا کہ عامر خان طویل عرصے سے مسابقتی باکسنگ سے دور ہیں اور میں ان کی کمزوری سے فائدہ اٹھاوںگا۔امید ہے کہ شائقین کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔عامرخان نے اس موقع پر کہا کہ وہ کینیلو سے ہارنے کے بعد پریکٹس اور سخت محنت کرتے رہے ہیں اس لئے رنگ سے دوری ان کی کارکردگی کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھی مجھے زیادہ اہمیت نہیں دے رہے لیکن میں بتادوں گا کہ 31سال کی عمر میں بھی بہتر کھیل پیش کرسکتا ہوں۔ مقابلے کے منتظمین کے مطابق لیورپول کے ایکو ایرینا میں ہونے والے اس میچ کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں اور ہاوس فل ہوگا۔

شیئر: