Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاجرین کے گروپ واپس بھیجنے پرہوائی اڈے بند کر دینگے،اطالوی وزیر داخلہ

روم.... اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے کہا ہے کہ اگر جرمنی نے درجنوں مہاجرین کو اٹلی واپس بھیجنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کیا تو حکومت جرمنی کےلئے اپنے ہوائی اڈے بند کر دے گی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ماتیوسالوینی کا کہنا تھا کہ ا±ن کی حکومت مہاجرین کے لیے اپنے ایئر پورٹ بھی بالکل اسی طرح بند کر دے گی جیسے اس نے اپنی بندرگاہوں کو بند کر رکھا ہے۔ بعض خبروں میں کہا گیا تھا کہ جرمن حکومت چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پناہ گزینوں کو واپس اٹلی بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم ابھی تک جرمن اور اطالوی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ۔
 
 

شیئر: