Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی خلائی اسٹیشن کے قیام میں تاخیرکا اعلان

بیجنگ۔۔۔چین کی جانب سے خلائی اسٹیشن کے کام کا بوجھ اٹھانے والے راکٹ کی تجرباتی پرواز تاخیرکی بنا پر ملتوی ہو سکتی ہے۔منصوبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین شی چیانگ کا کہنا ہے کہ’’ لانگ مارچ 5 بی راکٹ‘‘ کے لانچنگ پیڈ کی تیاری میں تاخیر کی بنا پر  2019 ء کی پہلی ششماہی میں منصوبہ کردہ تجرباتی پرواز نا ممکن ہے۔خیال رہے کہ لانگ مارچ 5 بی کے ذریعے خلائی اسٹیشن کے "تینا ہی" نامی 20 ٹن کے سیل موڈیول کو 2020ء  میں کرہ ارض کے مدار تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

شیئر: