یوتھ اولمپکس: پہلا دن روسی ایتھلیٹس کے نام
بیونس آئرس: بیونس آئرس میں یوتھ اولمپکس گیمز کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے دن شوٹر اور سائیکلسٹ نے زبردست کامیابیاں سمیٹیں،تلوار بازی کے بھی زبردست مقابلے دیکھنے میں آئے۔ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں 56کلو گرام کیٹیگری میں پہلا گولڈ میڈل ویتنام کے نگو سن دھن نے حاصل کیا۔4ہزار کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں کا آغاز بھرپور طریقہ سے ہوگیا ہے۔ یوتھ اولمپکس گیمز میں کھلاڑیوں نے نشانہ بازی اور سائیکلنگ کے مشکل ٹریک پر اپنی زبردست مہارتیں دکھائیں۔ پہلے دن روسی ایتھلیٹس نے شوٹنگ اور پھر سائیکلنگ میں سونے کے تمغے جیت لیے۔ ٹرائی تھیلون میں بھی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے جس میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے کامیابی حاصل کرلی۔ شمشیر زنی کے ویمنز مقابلوں میں جاپان کی فائٹر نے کامیابی سمیٹی جبکہ مردوں کا ایونٹ بھی شاندار رہا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں