خوش خوراک ہوشیار، تکہ مصالحہ کھانے کے بعد لمبی دوڑ ضروری
لندن.... ایشیائی ممالک سے تعلق برطانیہ کی تاریخ کا بہت پرانا باب ہے او راس تعلق کا نتیجہ یہ ہے کہ تیکھے مرچ مصالحوں سے پرہیز کرنے والے انگریز اور دیگر یورپی باشندے بھی تیکھے او رمصالحہ دار چیزوںکے عادی ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اس حوالے سے کئے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ چکن تکہ مصالحہ برطانیہ کی 10مقبول ترین ڈشوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ پلاﺅ کے ساتھ اسے کھایا جائے تو اسکا لطف دوبالا ہوتا ہے او رجسم میں داخل ہونے والی کیلوریز کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ اب سائنسدانوں اور ماہرین طب نے چکن تکہ مصالحہ اور پلاﺅ میں شامل کیلوریز کا شمار او رتجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ اس کھانے میں 1389کیلوریز ہوتی ہیں۔ یعنی ایسی ڈشیں کھانے کے بعد ایک لمبی دوڑ بہت ضروری ہوجاتی ہے جبکہ دیگر ورزشیں بھی ضروری ہیں۔ سڑکوں پر دوڑنے والے افراد ایک گھنٹے میں 700کیلوریز جلانے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ایسی چیزیں کھانے والے کو کم سے کم 13میل چلنا چاہئے۔