جدہ... وزیراعظم عمران خان کے آئی ایم ایف سے بیل آﺅٹ پیکیج لینے کا فیصلہ کرنے پر منگل کو کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی پرواز کافی اونچی رہی ۔ پیر کو 129روپے فی ڈالر تھا جو منگل کی صبح بڑھ کر قیمت فروخت 134روپے اور قیمت خرید 135.5تک جاپہنچا۔ اسی طرح سعودی ریال کی قدر بڑھ کر قیمت خرید 35اور قیمت فروخت 34.50تک جاپہنچی۔ اماراتی درہم 36اور 35.5 جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر قیمت خرید 172 جبکہ قیمت فروخت 169رہی۔