Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عابد شیر علی کی والدہ کا انتقال‘ نواز شریف جنازے میں شریک

فیصل آباد:  ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ذرائع کے مطابق مرحومہ زہرہ بیگم سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق میئر فیصل آباد چودھری شیر علی کی اہلیہ تھیں۔ خاندانی ذرائع نے انتقال کے حوالے سے بتایا کہ ان کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مرحومہ زہرہ بیگم سابق وزیراعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف فیصل آباد میں عابد شیر علی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے عابد شیر علی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کی۔اس موقع پر پارتی رہنماؤں اور کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

شیئر: