لاہور: پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ہی طاہر خان کا اس عہدے پر تقرر ہوا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب امجد سلیمی گورنر پنجاب چودھری سرور کے قریبی عزیز ہیں۔اس حوالے سے اسٹیبلسمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ امجد جاوید سلیمی کا تعلق 14 ویں کامن سے ہے۔ اور وہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ علاوہ ازیں عام انتخابات کے بعد انہیں سندھ پولیس کے سربراہ کی ذمے داریاں بھی سونپی گئی تھیں۔