Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیناسونک ایلوگا ایکس 1 اور ایکس 1 پرو متعارف‎

پیناسونک کمپنی نے ایلوگا ایکس 1 اور ایلوگا ایکس 1 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ یہ دونوں مڈ رینج اسمارٹ فون ہیں اور ان میں ہیلیو پی 60 چپ سیٹ ، ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیس ان لاک دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون میں 6.8 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور نوچ دیا گیا ہے۔ گوریلا گلاس پروٹیکشن کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز کی پشت پر سکیورٹی کے لیے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز میں 3000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ وائرلیس چارجنگ سپورٹ کو بھی ان اسمارٹ فونز کا حصہ بنایا گیا ہے۔فون کے پرو ماڈل میں خصوصی طور پر 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ایلوگا ایکس 1 کی قیمت 310 ڈالر اور پرو کی قیمت 360 ڈالر ہے اور انہیں دس اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: