Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: پروفیشنل ڈویلپمنٹ ایونٹ کا انعقاد

نمائندہ اردو نیوز۔دبئی
 
انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے امارات میں ممبرز کیلئے پروفیشنل ڈویلپمنٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کا تھیم ”نیا آغاز “ تھا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی سفیر پاکستان معظم احمد خان تھے۔ آئی کیپ ارکان سے دواماراتی اور ایک پاکستانی مقرر نے خطاب کیااور قیادت و نئے آغاز کے درمیان تعلق کے بارے میں آگاہ کیا ۔اماراتی اسپیکرز میں لیفٹیننٹ کرنل محمد مراد اور فاطمہ بن موسیٰ الوغانی جبکہ پاکستانی اسپیکر خواجہ رضوان سلیم نے چارٹرڈ اکاونٹنٹس کا حوصلہ بڑھایا۔آئی کیپ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی شاخ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان معظم احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں ‘یہاں معاشیات کے روشن دماغ بیٹھے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ پاکستان اور متحدہ امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے
 

شیئر: