یواے ای ایکسچینج کا ڈیم فنڈ کے لئے اہم اقدام
نمائندہ اردو نیوز۔دبئی
پاکستان میں جاری مہمند اور بھاشا ڈیموں کی تعمیر کے سلسلہ میں یواے ای میں جہاں پاکستانی سماجی اورکاروباری شخصیات سرگرم عمل ہیں وہاں یو اے ای ایکسچینج نے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے بانی رہنمامیاں اویس انجم اور پی ٹی آئی کےدیگر رہنماؤں حاجی میر حسن ‘چوہدری دلاور حسین اورشاہد خان نے یو اے ای ایکسچینج عہدیداران سے ملاقات کی جس کے نتیجہ میں طے پایا کہ یو اے ای ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے مہمند اور بھاشا ڈیم کے لئے بھجوائی جانے والی رقم پر کسی بھی قسم کے چارجز نہیںہوں گے۔
-
امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں
یو اے ای ایکسچینج ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے بھیجی جانے والی رقوم پر کوئی چارجز نہیں لے گا۔ اس ضمن میں ایکسچینج کی جانب سے تمام برانچوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے بانی رہنما میاں اویس انجم نے ایکسچینج کی جانب سے اس کاوش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں