Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاسٹ فوڈز استھما اور ایگزما کا سبب‎

فاسٹ فوڈز کے نقصانات  سے سب ہی واقف ہیں .  موٹاپے ، امراض قلب اور پیٹ کے امراض کےساتھ ساتھ یہ  سانس کی بیماریوں اور الرجی کا سبب بھی بنتے ہیں .  چین میں ہونے والی ایک  حالیہ تحقیق کے مطابق  ہفتے میں تین بار یااس سے زیادہ فاسٹ  فوڈز کھانے سے  ایستھما اور ایگزیماکا خطرہ بڑھ جاتا ہے . خاص طور پر وہ افراد جو پہلے سے سانس اور جلد کے  امراض کا شکار ہوں  وہ فاسٹ فوڈز کےاستعمال سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں .   بچے بھی فاسٹ فوڈز سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں .  خاص طور پر ہمبرگر  کھانے سے شدید استھما اور ایگزمامیں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.  اس تحقیق کے بارے میں امریکی ریاست ٹیکساس کے چلڈرن ہسپتال  سے تعلق رکھنے والی  کلینیکل ڈائیٹیشن کا کہناہے کہ  مذکورہ تحقیق اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ تمام فاسٹ فوڈز استھما اور الرجی پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں .  یہ تحقیق یہ ثابت کرتی ہے  کہ جن افراد کا باڈی ماس  انڈیکس  زیادہ ہو  ان میں استھما کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .    کرسٹی کنگ کاکہنا ہے کہ  اس تحقیق کے ذریعے  کھانے پینے میں توازن قائم کیا جا سکتا ہے .  والدین  کو یہ بات  لازمی طور پر معلوم ہونی چاہیے  کہ فاسٹ فوڈز کا استعمال انکے بچے کی صحت کو کس طرح نقصان  پہنچا رہا ہے  . 
 

شیئر: