Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں100 سال کی عمرکے لوگ بھی تندرست و توانا

ٹوکیو.... دنیا میں طویل عمر قوم کے طور پر جاپانی جانے پہچانے جاتے ہیں۔جاپان وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پائے جاتے ہیں۔جاپان میں100 سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 69ہزار 785تک پہنچ گئی ہے۔ جاپان میں100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال 3فی صد اضافہ ہوا ۔ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں اوسط عمر 80سال ہے۔یہ تعداد ریکارڈ 69ہزار 785افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریباً 90فی صد خواتین شامل ہیں۔ دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے جن کی عمر 113سال ہے۔

شیئر: