Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹیسٹ:پاکستان آسٹریلیا کو شکست دینے کی جانب رواں دواں

 
دبئی: دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے جواب میں 3 وکٹوں پر 136 رنز بنا لئے۔پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی جانب رواں دوں ہے اور ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم کو جیت کیلئے 7 وکٹیں درکار ہیں جبکہ کینگروز کو کامیابی کیلئے مزید 326 رنز بنانے ہیں۔ بظاہر اسپن بولنگ اٹیک کی وجہ سے قومی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آتی ہے۔دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 87 رنز جوڑے جس کے بعد ایرون فنچ 49 پر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد شان مارش اور مشل مارش بھی 87 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی محمد عباس نے آوٹ کیا۔پاکستان نے آخری سیشن میں 3 اہم وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کو دباو میںلے لیا۔کینگروز نے 136 رنز بنائے ، عثمان خواجہ 50 اور ہیڈ 34 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان نے 3 وکٹوں پر45 رنز سے آغاز کیا تو 65 رنز کے اضافے کے بعد امام الحق 48 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ کچھ ہی دیر بعد حارث سہیل بھی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ اسد شفیق نے 41 اور بابر اعظم نے 28 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور حارث سہیل نے سنچریاں جبکہ اسد شفیق اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔جس کی بدولت قومی ٹیم نے 482 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کردی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 48، اسد شفیق نے 41 اور حارث سہیل نے 39 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنرز نے 142 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ عثمان خواجہ نے 85 اور ایرون فنچ نے 62 رنز بنائے تاہم اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 202 رنز پر آوٹ ہوگئی۔دوسری اننگز میں تینوس وکٹیں محمد عباس کے حصے میں آئیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: