امام الحق کی انگلی میں فریکچر، پاکستانی ٹیم کو دھچکا
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
دبئی: آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستانی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اس کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے ۔ ایکسرے کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہو گیا ہے۔پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ مزید فیلڈنگ نہیں کر سکے ،ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو بھیجا گیا۔22سالہ امام الحق نے اس سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔دبئی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ ہے۔ جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ ابوظبی میں اوپنر امام الحق کی شرکت مشکل ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں