Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خبیب عبدالمناف کو روس کے صدر پوٹین کی مبارکباد

 
ماسکو : روس کے صدر ولدمیر پوٹین نے خبیب عبدالمناف سے ملاقات کر کے جیت کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر خبیب کے والد عبدالمناف بھی موجود تھے۔صدر پوٹین نے خبیب کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی طور پر لائٹ ویٹ بیلٹ، اپنی اور ملک کی عزت کا دفاع کرنے کو سراہا۔الٹی میٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یو ایف سی) کے نئے چیمپیئن روس کے مارشل آرٹ فائٹر خبیب عبدالمناف نے اپنے مدمقابل غرور اور تکبر سے بھرے آئرش فائٹر کو نر میک گریگرکو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپیئن شپ بیلٹ جیت لی۔ کونر نے خبیب نرماگومیدوف پر مقابلے سے پہلے ذاتی حملے کئے اور پریس کانفرنس کے دوران جان بوجھ کر شراب کی بار بار پیشکش کر کے اسے غصہ دلاتا رہا۔ داغستان کے رہائشی خبیب جو 2012ءسے لائٹ ویٹ چیمپیئن کا اعزاز رکھتا ہے اس نے مقابلے میں کونر میک گریگر کی جو درگت بنائی تو رنگ کے باہر بیٹھے کونر کے مداحوں نے بھی خبیب پر جملے کسنا شروع کر دیا جس میں اس کے منیجر نے بھی ساتھ دیا اور مزید غصہ دلاتے رہے۔خبیب نے مقابلہ شروع ہونے سے پہلے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ میرے " الحمدللہ" کہنے سے مخالفین کو بڑی تکلیف پہنچتی ہے لیکن یہ میرے مذہب کی پہچان ہے۔ میں اپنی ہر مدد اپنے اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہوں او رمیری ہر جیت اللہ کا انعام ہے۔ خبیب نے مقابلہ جیتنے کے بعد واپسی پر بتایا کہ میں جلدی غصے میں نہیں آتا لیکن اپنے دین ، ملک اور والد کی بے حرمتی اور بے ادبی برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ واضح رہے کہ بیلٹ جیتنے کے بعد واپسی پر خبیب کا والہانہ استقبال کیا گیا جس سے نہ صرف اس کی شہرت بلکہ عوام کی اس سے محبت اور یکجہتی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: