مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوئوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز54 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز قبلہ اول پر دھاوا بولنے والے یہودیوں میں متعدد یہودی طلباء شامل تھے ۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔