Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیشنل گالف چیمپیئن شپ کا آغاز

کراچی:پاکستان میں 11 سال بعد انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو ا ۔ چیف آف نیول اسٹاف اوپن ایشین ٹور گالف چیمپیئن شپ 2018 ء کراچی گالف کلب میں کھیلی جارہی ہے جس میں ملکی گالفرز کے علاوہ مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل گالفرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق نگراں وزیر اورمہمان خصوصی عبداللہ حسین ہارون نے گالف اسٹک سے گیندکو شاٹ لگا کر کیا۔ چیمپیئن شپ 14 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی گالف کے پیٹرن کموڈور مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آخری مرتبہ ایشین ٹور گالف چیمپیئن شپ کا انعقاد 2007ء میں کراچی میں ہوا تھا اور گیارہ سال کے طویل عرصے بعد دوبارہ کراچی اس کی میزبانی کر رہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: