Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معزول جج شوکت عزیز اپنی برطرفی چیلنج کریں گے؟

اسلام آباد:  عدالت عالیہ اسلام آباد کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر تک برطرفی کے لیے جاری کیا گیا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جائے گا اور وزارت قانون کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی جسے انہوں نے منظور کرلیا بعد ازاں اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔
واضح رہے کہ معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمے دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بول سکتے۔ میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -شہباز شریف کے داماد کی جائدادضبط کرنے کا حکم

شیئر: