Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ جلد کیا جائے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے احتساب عدالت کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز مکمل کرنے کے لیے 17 نومبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم  نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی مہلت میں اضافے کے لیے احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتوں تک مہلت دینے کی استدعا کی۔ جس پر چیف جسٹس نے دونوں ریفرنسز کے ٹرائل کے لیے 17 نومبر تک کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کے بعد مزید کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر فائرنگ، ایک زخمی

شیئر: