جدہ۔۔۔۔امریکی دفتر خارجہ نے چشم کشا حقائق پر مشتمل رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ ایران نے 3عرب ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجانے کیلئے18ارب ڈالر سے زیادہ گزشتہ 8برسوں کے دوران خرچ کئے۔ دفتر خارجہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایرانی ملاؤں نے عراق، شام اور یمن میں دہشتگردی کی حمایت کیلئے 18ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کئے۔ یہ رپورٹ ایران سے متعلق ورکنگ گروپ نے تیار کی اورامریکی وزیر خارجہ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے القدس گروپ نے مذکورہ رقم انتہائی پیچیدہ طریقوں سے دہشتگرد جماعتوں کے حوالے کی۔
مزید پڑھیں:- - - - --سعودی غار مہم جوؤں میں مقبول