Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی پیداوار اور برآمد میں امریکہ اور مملکت میں ٹکر!

ریاض۔۔۔۔تیل پیدا کرنیوالے ممالک میں امریکہ کے سرفہرست آنے کے باوجود سعودی عرب تیل برآمد کرنیوالا سب سے بڑا ملک رہے گا۔ امریکہ کی پیداواری صلاحیت بڑھنے سے سعودی عرب کی سب سے بڑے برآمد کار والے کی حیثیت متاثر نہیں ہوگی۔ الاقتصادیہ کے جائزہ نگاروں نے یہ تجزیاتی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ فی الوقت 11.1ملین بیرل تیل نکال رہا ہے۔ اسے روس پر سبقت حاصل ہوگئی ہے جو یومیہ 11.07ملین بیرل تیل نکال رہا ہے۔ سعودی عرب کی یومیہ پیداوار10.7ملین بیرل ہے۔ 4اسباب کی بناء پر برآمد کرنیوالے ممالک میں سعودی عرب کو برتری حاصل ہے اور رہے گی۔ پہلا سبب یہ ہے کہ امریکہ اندرون ملک تیل بہت زیادہ خرچ کرتا ہے، اس کی وجہ سے وہ تیل زیادہ برآمد نہیں کرسکتا۔ دوسرا سبب یہ ہے کہ سعودی عرب کے پاس تیل کے محفوظ ذخائر بہت زیادہ ہیں ، دسیوں برس کیلئے کافی ہیں۔ تیسرا سبب یہ ہے کہ سعودی عرب کی پیداواری صلاحیت یومیہ 12ملین بیرل کی ہے، ابھی تک اس نے اس سے فائدہ انہیں اٹھایا ۔ چوتھا سبب یہ ہے کہ توانائی کے نئے وسائل پیداہوجانے کے باوجود آئندہ برسوں میں تیل کی طلب میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی اماراتی فضائی مشقیں

شیئر: