اوپو کے 1 اسمارٹ فون لانچ
اوپو کمپنی نے کے 1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ فون میں 6.4 انچ سپر امولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کو 4 جی بی ریم اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 200 یورو اور 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 230 یورو ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اسے 19 اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔