آئی وومی زیڈ 1 اسمارٹ فون لانچ
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
چینی اسمارٹ فون کمپنی آئی وومی کی جانب سے اسمارٹ فون زیڈ 1 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فون میں 5.67 انچ ایچ ڈی پلس فل ویو ڈسپلے ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا سنسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ کی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2800 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ سیکیورٹی کیلئے فون میں فنگر پرنٹ سنسر اور فیس ان لاک فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔