”می ٹو“ کے باعث اکشے کی شوٹنگ منسوخ
بالی وڈ میں ان دنوں ہراسانی کیخلاف مہم ” می ٹو“ کا چرچا ہے۔بالی اداکار اکشے کمار نے مہم کے باعث فلم ہاﺅس فل4' کی شوٹنگ منسوخ کردی ۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاﺅس فل 4 کے ہدایتکار ساجد ناڈیاڈوالا اور اداکار نانا پاٹیکر کیخلاف ہراسانی کے الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں رات ہی چھٹیوں سے واپس آیا ہوں اور آتے ہی میں نے ساجد پر ہراسانی کے الزامات سے متعلق پڑھا جس نے مجھے بہت پریشان کردیاہے ۔ اکشے نے ”ہاو¿س فل4“ کے پروڈیوسر سے کہا کہ وہ اس وقت تک فلم کی شوٹنگ کینسل کردیں جب تک کہ فلم کے ہدایت کار ساجد خان اور اداکار ناناپاٹیکر پر سے الزامات ختم نہیں ہوجاتے۔ ہراسانی جیسے واقعات کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف ملنا چاہئے۔