پرینکا کی سونالی سے ملاقات
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں امریکہ کے شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے علاج کی غرض سے موجود اداکارہ سونالی بیندرے سے ملاقات کی ہے۔دونوں اداکاراﺅں کی تصویریں سامنے آئی ہیں جہاں وہ اپنی سہیلیوں کےساتھ نیویارک کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہی ہیں۔ سونالی بیندرے کینسر میں مبتلا ہیں ۔امریکہ میں ان کا علاج جاری ہے۔