Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے زمبابوے سے دوسرا میچ جیت لیا

پوچیفسٹرم: جنوبی افریقہ کے دورہ پر آئی زمبابوے کی ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی 6وکٹوں سے ہار گئی۔3میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 0-2کی واضح برتری سے سیریز جیت لی۔ پوچیفسٹرم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا سکی۔کپتان اور اوپنر ماساکاڈزا نے 21رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر 29رنز بنا کر تبریزشمسی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد سین ولیمز نے 41رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو بہتر پوزیشن پر لانے کی کوشش کی، ولیمز کو پیٹرسن نے بولڈ کیا۔جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن نے 22رنز کے بدلے 2وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔133رنز کے ہدف کے حصول کیلئے جنوبی افریقہ نے 15.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان سے 135رنز بنا کر ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔ڈی کوک نے 26جبکہ کپتان فاف ڈی پلیسس نے 12رنز بنائے۔پاول ڈومنی نے 33رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ہینرچ کلیسن 22رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 14اکتوبر کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 3ون ڈے میچوںکی سیریز میں وائٹ واش شکست دیدی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: